بھٹکل15؍فروری (ایس او نیوز) شیرالی میں واقع سدھارتھ کالج کی طالبات نے کرناٹکا یونیورسٹی سے لیے گئے بی کام اور بی ایس سی فرسٹ سیمسٹر امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
کالج کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق بی ایس سی کے پی سی ایم شعبے میں سہانا ستیش شیٹی95%، ہیما ماستی نائک 95% اور پوجا مادیوا نائک نے 19%مارکس حاصل کیے ہیں ۔اس کے علاوہ بی کام فیکلٹی سے اشویتا رام چندرانائک 85%،اشوینی شنیار نائک85%اورکویتا گووند موگیر84 % مارکس حاصل کیے ہیں۔
طلبہ کی اس شاندار کامیابی پر کالج کے پرنسپال اور انتظامیہ کی جانب سے ستائش کی گئی ہے۔